روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافر سید سامر خليل إبراهيم الحسينيّ نے روس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فوٹو گرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ مقابلہ (35 الفاظ) کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا جس میں ایک لاکھ سے زیادہ فوٹوگرافرز شریک تھے۔
سید سامر خليل إبراهيم الحسينيّ نے بتایا کہ اس مقابلے میں پیش کی گئی تصاویر کو دو کیٹگریزمیں تقسیم کیا گیا تھا: کلر اور بلیک اینڈ وائٹ اور اس مقابلے کی پہلی کیٹیگری میں (174) ممالک کے (104,814) فوٹوگرافرز نےحصہ لیتے ہوئے(445,000) تصاویر پیش کی تھیں۔ ) تصاویر تھی ،اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں نے اس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا، دوسری کیٹیگری میں بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کا مقابلہ شامل تھا، جس میں (3216) فوٹوگرافروں نے حصہ لیا، اور میں نے دنیا کے بہترین (100) فوٹوگرافرز کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں ان کی جیت عراق کی جیت ہے بالخصوص امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابی الفضل العباس علیہ السلام کے مقدس شہر کی جیت ہے۔