ایوانِ نمائندگان کی نگرانی میں منعقد ہونے والی موسمیاتی کانفرنس کی آرگنائزنگ باڈی کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا۔
موسمیاتی کانفرنس عراق میں موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع قومی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔
انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونیکیشن ڈویژن کے ڈائریکٹر انجینئر فراس عباس حمزہ نے کہا، "موسمیاتی کانفرنس کی آرگنائزنگ باڈی کے وفد نے عراق میں موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ایک قومی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مشاورت اور اس شعبے میں روضہ مبارک کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لئے ہمارے کچھ منصوبوں کا دورہ کیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس دورے میں وفد کو روضہ مبارک کے سولر انرجی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی کیونکہ شمسی توانائی کا استعمال کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرکے منفی ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکتا ہے اور یہ ایک سستا اور قابل تجدید توانائی کا ذریعہ بھی ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ ہم اس منصوبے پر دو سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہے ہیں ہے اور اس نے فیول اور ڈیزل کی کھپت کو کم کرنے اور ماحول کو محفوظ رکھنے میں کردار ادا کیا ہے۔