روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کے لئے طلباء کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید محمد رضا الزبیدی نے کہا، "یہ پروجیکٹ ملک کے مختلف گورنریٹس سے باصلاحیت قاریان قرآن کو دریافت کرنے اور ان کی اس خداد صلاحیت کو نکھارنے اور ترقی دینے کے لئے ہے، اس پراجیکٹ میں رجسٹریشن کی کم سے کم حد (18) سال ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس منصوبے کے تحت قرآن فہمی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ اور عراق میں بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنے کے کوشاں ہیں۔
اس پراجیکٹ کے ایک ٹرینر سید علی الساعدی نے کہا کہ ’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پروجیکٹ باصلاحیت قاریان قرآن کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے اور انھیں بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے لئے ہے۔ اس پراجیکٹ میں رجسٹریشن کے لئے والدین اور طلباء کی کثیر تعداد کی آمد کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ ہم اس منصوبے میں ہونہار نوجونوں کے استقبال کے لئے تیار ہیں اور منصوبے کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں تفریحی پروگرام اور مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے ثقافتی دورے بھی شامل ہیں۔
اس منصوبے میں رجسٹریشن کے خواہش مند ذی قار گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم مصطفیٰ عبد الصاحب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قرآنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے میں اس پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لئے پرجوش اور خوش ہوں اور میں مستقبل میں ایک بہترین قاری بننا چاہتا ہوں۔