روضہ مبارک عباس(ع) کے شعبہ خدمات کا عملہ زائرین کے لیے مختص وضوخانوں کی مینٹینس اور رپیئرنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ سید عباس علی نے اس حوالے سے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے مختلف مقامات پر بنائے گئے وضو خانوں کی مسلسل صفائی اور دیکھ بھال معزز زائرین کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ: روضہ مبارک کے گرد سینکڑوں یونٹس پر مشتمل تعمیر کیے گئے نو بڑے وضو خانوں کی صفائی اور دیکھ بھال کی ذمہ داری ہمارے شعبہ نے لے رکھی ہے کہ جو شاہراہ عباس(ع)، شاہراہ حوراء زینب(ع) اور شاہراہ امام علی(ع) پر واقع ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والے زائرین کو صاف ستھرے وضو خانوں کی فراہمی ایک بہت ضروری سروس ہے خاص طور پر رش کے دنوں میں سینیٹری یونٹس کی صفائی اور بحالی کو برقرار رکھنا انتہائی اہمیت اختیار کر لیتا ہے۔