روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے معارف اسلامی اور انسانی نے ’’بصرہ میں شیعہ مزارات کا ایک تحقیقاتی مطالعہ‘‘ کے عنوان سے ایک علمی وفکری سمپوزیم کا انعقاد کیا کہ جس کے تمام انتظمات اس شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز تراث بصرہ نے کیے۔
سمپوزیم کا آغاز مرکز کے ڈائریکٹر شیخ مدرک الحسون کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، اس پروگرام کی نظامت کے فرائض شیخ یاسین الیوسف نے انجام دیئے جبکہ مذکورہ بالا موضوع پر اسلامی محقق سید حسون البطاط نے خطاب کیا اور بصرہ میں موجود شیعوں کے مقدس مزارات کے بارے میں گفتگو کی۔
سید البطاط نے اپنی گفتگو میں پہلے ان مزارات کا ذکر کیا کہ جن کے بارے میں علماء کرام کا متفقہ طور پر اتفاق ہے، اس کے بعد انھوں نے ایسے مزارات کے بارے میں بتایا کہ جن کے حوالے سے اس وقت تحقیق جاری ہے۔
سمپوزیم میں حوزوی و اکیڈمک علمی شخصیات نے شرکت کی اور سید حسون سے اس موضوع پر تبادلہ خیال اور مناقشہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ مرکز تراث بصرہ بصری آثار اور ورثے سے دنیا کو متعارف کروانے کے لیے سارا سال ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔