روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے اس ملک کے بیٹوں کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانے اور وطن سے وابستگی کی اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
علامہ صافی نے ان خیالات کا اظہار عراقی نژاد یورپی نوجوانوں کے ایک وفد سے کیا کہ جنہوں نے آج نجف اشرف میں قائم الکفیل یونیورسٹی میں ان سے ملاقات کی۔
اس دورے کا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے عراقی سینٹر فار ڈاکومینٹیشن آف ایکسٹریمسٹ کرائمز نے کیا تھا۔
سید صافی نے دورہ کرنے والے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس دورے کو ملک کے بیٹوں کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانے، وطن سے وابستگی کی اقدار کو فروغ دینے اور اپنے رہائشی ممالک میں عراق کے روشن تصویر پیش کرنے کے سلسلہ میں بہت اہم قرار دیا۔
انھوں نے شدت پسندی کی آوازوں کی وجہ سے ملک کے بارے میں پائی جانے والی قتل و غارت اور تخریب کاری کی تصویر کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اعتدال پسند گفتگو اور دوسروں کے ساتھ رواداری کی اقدار کو عام کرنے کو ضروری قرار دی
وفد نے ملک کی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ادا کرنے والے روضہ مبارک کے منصوبوں کو بہت سراہا، اور ان منصوبوں کو یورپ میں رہنے والی عراقی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔