روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے بغداد میں تلاوت و تجوید کے قواعد کے بارے میں کورسز کا آغاز کر دیا ہے کہ جس کے تمام تر انتظامات قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کی طرف سے کیے گئے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ نے تلاوت و تجوید کورسز کے طلباء کو اِس حوالے سے اُن کی سابقہ معلومات کے اعتبار سے تمہیدی اور متقدم وغیرہ جیسے مختلف لیولز اور کلاسوں میں تقسیم کیا ہے، اور طلباء کے قرآنی ذخیرے کو بڑھانے کے لیے انھیں قراءات عشرة سے بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ اور اس کی ملک کے بیشتر گورنریٹس میں موجود شاخیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کے ستونوں میں سے شمار ہوتی ہیں کہ جو معاشرے میں علوم قرآن کی نشر و اشاعت میں کوشاں ہیں۔