روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین اور مرکز صدیقہ طاہرہ(س) نے امیر المومنین حضرت امام علی(ع) کے حضرت فاطمہ زہراء(س) سے ازدواج کے دن کے احیاء کے سلسلہ میں ایک محفل کا انعقاد کیا کہ جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس محفل میں متعدد ولائی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا کہ جس کا آغاز اہل بیت(ع) سے محبت وعقیدت پر مشتمل قصائد اور ترانوں سے ہوا، جس کے بعد امیر المومنین حضرت امام علی(ع) اور حضرت فاطمہ زہراء(س) کی خدا کی بارگاہ میں مزلت اور فضائل کو بیان کیا گیا۔
تقریب میں اس مبارک مناسبت کے حوالے سے معلوماتی مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا اور وہاں موجود خواتین سے سوالات پوچھے گئے، تقریب کا اختتام دعاء الفرج اور صاحب العصر والزمان امام مهدي منتظر (عج) کے ظہور کی دعا پر ہوا۔