روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فوٹوگرافر نے عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منسلک فوٹوگرافر لیث احمد ہادی نے بین الاقوامی فوٹوگرافی مقابلے "أقدام العاشقين لزيارة الأربعين‎" میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

مؤسسة النهرين للشباب والتنمية المستدامة کی طرف سے منعقد کیے جانے والے اس مقابلے میں دنیا بھر سے 1,275 سے زیادہ تصاویر بھیجی گئی تھیں کہ جن میں سے ہادی کی لی ہوئی تصویر نے دوسری بہترین تصویر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس مقابلے میں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے 368 فوٹوگرافروں نے حصہ لیا۔

ہادی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی ہر مرحلہ میں بھرپور حوصلہ افزائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: