روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کے ذیلی ادارے مرکز احیاء تراث نے کتاب ""صلاة المسافر"" شائع کر دی ہے۔
یہ کتاب شیعہ امامیہ کے معروف عالم و مرجع شیخ مرتضیٰ انصاری (قدس سرہ) کی اس موضوع پر کی گئی تحقیق اور اس حوالے سے ان کی آراء پر مشتمل ہے اس کتاب کی تدوین محقق مرزا حبیب اللہ الرشتی(متوفی 1312ھ) نے کی تھی، جبکہ اس کی جدید تحقیق کے فرائض شیخ قاسم الطائی نے سرانجام دیئے ہیں، اور اس کی مراجعت مرکز احیاء تراث نے مکمل کی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت مرکز مرزا حبیب اللہ الرشتی کی تالیفات پر تحقیق کا کام کر رہا ہے کہ جن کی تعداد پچیس سے زیادہ ہے۔