ڈاکٹر عباس الددہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) حضرت فاطمہ(ع) کے راستہ کو امت کے وجدان میں زندہ رکھنا چاہتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس الددہ الموسوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنی تقریبات اور سرگرمیوں میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے راستہ کے احیاء کا شدید خواہاں ہے اور اُن کی شخصیت کو امت کے وجدان و شعور میں زندہ رکھنا چاہتا ہے۔

یہ بات انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ام البنین(ع) لائبریری کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے آٹھویں سالانہ ویمن میڈیا فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ حضرت مصطفی(ص) کے جگر گوشہ اور آپ(ص) کی روح حضرت فاطمہ(ع) کے پرچم تلے منعقد ہونے والی ہر مناسبت حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے راستہ کے احیاء اور اُن کی شخصیت کے امت کے وجدان و شعور میں ہمیشہ کے لیے زندہ رکھنے کا نقطہ آغاز ثابت ہو تاکہ ہم ان کی متاثرکن شخصیت سے ہدایت و رہنمائی حاصل کر سکیں اور یقینًا ان کی طرف سے ہمیں عطا کردہ ہدایت ان کے بابا رسول خدا(ص) سے ماخوذ شدہ ہدایت ہے۔

پورے خطاب سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

الدكتور عباس الدده: العتبة العباسية حريصة على إحياء نهج السيدة الزهراء (عليها السلام) في وجدان الأمة | أخبار العتبة (alkafeel.net)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: