نجف انٹرنیشنل شاپنگ فیسٹیول میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین میں نور الکفیل کمپنی فار فوڈ اینڈ اینیمل پراڈکٹس نے اپنی متنوع مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیا ہے جبکہ خیر الجود کمپنی کی جانب سے گھریلو، صنعتی یا طبی شعبے کے لئے تیارکردہ جراثیم کش مصنوعات، صابن اور دیگر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔
نمائش میں الکفیل جنرل انویسٹمنٹ کمپنی مقامی سطح پر تیار کردہ سولر پینلز اور بیٹریز کے ساتھ نمائش میں شرکت کر رہی ہے، اور کمپنی متعدد سرکاری اور نجی اداروں میں سولر انرجی سسٹمز کو متعارف کروا چکی ہے۔
انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کنکریٹ پروڈکشن پلانٹ کی متعدد مصنوعات کو نمائش میں پیش کر رہا ہے۔
اس بین الاقوامی شاپنگ فیسٹیول میں (9) عرب اور دیگر ممالک کی (200) بین الاقوامی اور مقامی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔