الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نےایک 27 سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی میں خم (scoliosis ) کو ختم کرنے کے لئےکامیاب آپریشن کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نےایک 27 سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی میں خم (scoliosis ) کو ختم کرنے کے لئےکامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال میں اعصابی نظام اور ریڑھ کی ہڈی کے ماہر شامی ڈاکٹر وائل قاسم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " ایک 27 سالہ مریض ریڑھ کی ہڈی میں شدید خم (scoliosis ) اور کائفوسس کا شکار تھا، جس کی وجہ سے وہ متعدد طبی مسائل، جن میں شدید درد، چلنے پھرنے میں دشواری اور چھوٹا قد بھی شامل ہے، کا شکار تھا اور معمول کے مطابق زندگی گزارنے سے قاصر تھا۔"

ڈاکٹر قاسم نے مزید کہا ، " یہ ایک مشکل اور پیچیدہ آپریشن تھا جو ممتاز طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم اور ماہر اینستھیزیولوجسٹ کی موجودگی میں آٹھ گھنٹوں سے زیادہ وقت تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران کسی بھی اعصابی مسئلے سے بچنے کے لئے کے لیے ہم نے سپائنل کورڈ مانیٹر کا استعمال کیا۔ اسی طرح خم کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ترتیب وار مانیٹرنگ تکنیکس کا استعمال کیا گیا۔ خدا کا شکر ہے ہم نے 100 فیصد (scoliosis ) ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے بغیر کسی پیچیدگی کے آپریشن مکمل کیا۔ "

انھوں نے خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الکفیل ہسپتال کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار(I.S.O) کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: