میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے صدا الرؤضتین میگزین کا (463) شمارہ شائع کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں صدا الرؤضتین میگزین کا (463) شمارہ شائع کیا ہے۔

نیا شمارہ (84) صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں مختلف معلوماتی ابواب شامل ہیں، جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے فراہم کردہ اہم ترین خدمات اور سماجی و فلاحی سرگرمیوں، حرم مقدس کے کے شعبہ جات اور ان سے منسلک ڈویژنز اور یونٹس کی خبروں، رپورٹوں اور تحقیقات اور مختلف فکری، ثقافتی، ادبی اور تعلیمی پہلوؤں سے متعلق دیگر ابواب شامل ہیں۔

اس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم ترین منصوبوں اور کامیابیوں کے علاوہ روضی مبارک کی جانب سے منعقد کی جانے والی اہم کانفرنسز، فورمز اور فیسٹیولز سے متعلق ابواب بھی شامل ہیں۔

پچھلے شمارے دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
https://alkafeel.net/sadda/journal#/
یا ٹیلیگرام پر:
https://t.me/sadda_alrawdatain

صدا الرؤضتین میگزین میں قارئین کی جانب سے بھیجی جانے والی پوسٹس اور تحاریر بھی شائع کی جاتی ہیں، اور قارئین درج ذیل ای میل ایڈریس کے ذریعے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
ای میل:sadda@alkafeel.net
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: