ان خیالات کا اظہار انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکر وثقافت سے منسلک "مركز حقيبة المؤمن الإلكتروني" کے ارکان سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات کے دوران علامہ سید صافی نے حقيبة المؤمن ایپ کو برآمد کرنے اور اسے ایک عالمی ایپلی کیشن بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ جو حقیقی محمدی دین کی اسلامی اقدار اور اصولوں کی نمائندگی کرتی ہے، اور اس میں اسلامی ثقافت کو تمام ممالک تک پہنچانے کی صلاحیت موجود ہے.
انھوں نے حقيبة المؤمن کے نویں اپ ڈیٹ نسخہ کی تکمیل کے بعد اسے لانچ کرنے کی تیاریوں کے تناظر میں اس ایپلی کیشن کی اپ ڈیٹنگ کی اہمیت پر زور دیا، اور معاشرے کی خدمت کے اس پہلو کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ترجیحات اور اہتمامات سے آگاہی پھیلانے کو لازمی قرار دیا۔
ملاقات کے دوران علامہ صافی نے حقیبۃ المومن ایپ کو تیار کرنے اور اسے اپ گریڈ کرنے کے لیے مرکز کے اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔
مرکز کے ڈائریکٹر سید علی جیاشی نے علامہ صافی کو حقیبۃ المومن ایپلی کیشن کے آغاز اور اجراء کے اہم ترین مراحل اور اس کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ اس کے آغاز کے دس سالوں کے اندر ایپلی کیشن سے منسلک اعداد و شمار کو بھی بیان کیا۔
جیاشی نے ان چیلنجوں کے بارے میں بھی بات کی جن کا سامنا حقیبۃ المومن ایپلی کیشن کی ورک ٹیم کو درپیش تھا، اس کے علاوہ اس ایپلی کیشن کو لانچ کرنے کے سالانہ فورم کے بارے میں گفتگو اور فورم میں ڈائیلاگ سیشن کے اہم ترین مواد پر بھی بات کی۔