اہل کربلا کے مشترکہ موکب عزاء نے مسجد کوفہ میں جناب مسلم بن عقیل(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا

اہل کربلا کے موکب عزاء نے امام حسین(ع) کے سفیر جناب مسلم بن عقیل(ع) کا یوم شہادت مسجد کوفہ میں عقیدت واحترام سے منایا اور عزاداری میں شرکت کی۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) و حضرت عباس(ع) میں شعبہ برائے حسینی شعائر ومواکب کے معاون سربراہ سید ہاشم موسوی نے بتایا ہے کہ اہل کربلا کے تمام مواکب ہمارے شعبہ کے ساتھ مل کر ایک جگہ اکٹھے ہوئے اور سب نے مل کربلا کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس موقع پر کوفہ میں مشترکہ جلوس عزاء برآمد کیا اور سفیر امام حسین(ع) کے یوم شہادت کے حوالے سے پرسہ پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: