حرم ڈویژن نے یوم عرفہ کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حرم ڈویژن نے یوم عرفہ کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے اپنی تنظیمی اور خدماتی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ڈویژن کے سربراہ سید عیقل الطیف نے اس حوالے سے نیوز سنٹر کو بتایا ہے کہ "ڈویژن کے اہلکاروں نے روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں یوم عرفہ کی زیارت کے احیاء کے لیے خصوصی تیاریاں مکمل کر لی ہیں کہ جن میں زائرین کی آمد ورفت کو منظم کرنا، قرآن مجید اور زيارات و دعاؤں کی کتابوں کی بڑي تعداد صحن میں موجود بک ریکس وغیرہ میں رکھنا شامل ہے۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ "تیاریوں کے ضمن میں اندرونی صحن کو دھو کر وہاں نئے قالین بچھا دیئے گئے ہیں اور وہاں کے ماحول کو معطر رکھنے کے لیے مخصوص خوشبو کی بڑی مقدار فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ دیواروں اور چھت پر لگے پنکھوں اور فانوسوں کی صفائی کی گئی ہے اور زیارت کے دوران بزرگ اور سپیشل افراد کی مدد کے لیے خدام کو تعینات کیا گیا ہے "

الطیف نے کہا کہ "ہمارے ڈویژن کا عملہ زائرین کے ساتھ براہ راست رابطہ میں ہوتا ہے اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کے ساتھ زائرین کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے سہولت فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کرتا ہے"۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: