روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام محمد باقر(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزاء منعقد ہوئی۔
تشریفات ہال میں منعقد ہونے والی اس مجلس میں مولا ابی الفضل العباس(ع) کے خدام نے شرکت کی۔
یہ مجلس اہل بیت(ع) سے منسلک ایام عزاء کے احیاء کا حصہ ہے کہ جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا،
اس کے بعد شیخ محمد کرم منبر پر تشریف لائے اور حاضرین سے خطاب کیا کہ جس میں انھوں نے امام باقر(ع) کی سیرتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کے علم، فضائل اور تقوی کو بیان کیا۔
مجلس کا اختتام امام محمد باقر(ع) کی یاد میں مرثیہ و نوحہ خوانی پر ہوا۔
واضح رہے کہ اس المناک سانحہ کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں متعدد تعزیتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔