روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین نے جناب مسلم بن عقیل(ع) کے یوم شہادت مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔
مذکورہ بالا شعبہ کی سربراہ محترمہ تغرید التمیمی نے بتایا ہے کہ مركز الصدّيقة الطاهرة(ع) کے تعاون سے سفیرِ اصلاح جناب مسلم بن عقیل(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے شعبہ کے مرکزی آفس میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد (حسینی سفارت کاری میں جناب مسلم بن عقیل(ع) کا کردار) کے موضوع پر خطاب کیا گیا کہ جس میں مقررہ نے مسلمانوں کے ایک خاص گروہ کی تیاری میں ان کے کردار اور کوفہ میں ظالموں سے مقابلہ کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس مجلس عزاء کا اختتام نوحہ خوانی اور امام زمانہ(عج) کو پرسہ کرنے پہ ہوا اور آخر میں ان کے ظہور کے لیے دعاء فرج پڑھی گئی۔