روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور کے وفد نے عراقی یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے ساتھ علمی میدان میں مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے ڈیجیٹل انفارمیشن سنٹر اور دار المخطوطات کے وفد نے اس دورے میں روضہ مبارک کی نمائندگی کی۔
مرکز کے ڈائریکٹر انجینئر عمار جواد نے بتایا کہ وفد نے یونیورسٹی میں مرکزی لائبریری کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بشریٰ خالد محمد سے ملاقات کی اور روضہ مبارک کی لائبریری اور یونیورسٹی کی لائبریری کے درمیان علمی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں لائبریریوں کے درمیان تعاون کے طریقوں اور عراقی یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے قومی منصوبوں میں شامل ہونے کے امکان پر تبادلہ خیال کرنا ہے کہ جن پر ڈیجیٹل انفارمیشن سنٹر کام کر رہا ہے۔
جواد نے مزید بتایا کہ وفد کو عراقی یونیورسٹی میں قائم مرکزی لائبریری کے ہالز، ڈویژنز اور یونٹس اور لائبریری کی جانب سے کیے جانے والے اہم ترین کاموں اور منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔