روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین نے امام محمد باقر(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔
مذکورہ بالا شعبہ کی سربراہ محترمہ تغرید تمیمی نے بتایا ہے کہ امام محمد باقر(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے سلسلہ میں العمید تعلیمی گروپ کے مرکزی ہال میں مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں سمر سیشن کی طالبات نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا شعبہ اہل بیت(ع) کی ثقافت کو پھیلانے اور نئی نسل کو ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے آآگاہی فراہم کرتا ہے اور لوگوں کو آئمہ اطہار(ع) کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے حسینی مجالس کا قیام بہت اہم ہے۔
محترمہ تمیمی نے بتایا ہے کہ اس مجلس عزاء کا اختتام نوحہ خوانی اور امام زمانہ(عج) کو پرسہ کرنے پہ ہوا اور آخر میں ان کے ظہور کے لیے دعاء فرج پڑھی گئی۔