الکفیل اکیڈمی فار ریسکیو اینڈ فرسٹ ایڈ ٹریننگ نے یوم عرفہ اور عید الاضحی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل اکیڈمی فار ریسکیو اینڈ فرسٹ ایڈ ٹریننگ نے یوم عرفہ اور عید الاضحی کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اسی ضمن میں ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

ہنگامی طبی انخلاء کے انچارج اکرم حسین عقابی نے بتایا ہے کہ الکفیل اکیڈمی فار ریسکیو اینڈ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے لائحہ عمل میں ہنگامی طبی انخلاء بھی شامل ہے کہ جس کا نفاذ عرفہ اور عید الاضحی کے ایام اور ملیز زائرین والی اسی جیسی دیگر زيارات کے دوران کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمی نے روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات کے بہت سے ایسے اہلکاروں کو ریسکیو ٹیموں میں شامل کیا ہے کہ جنھیں اکیڈمی نے پہلے سے ہی ابتدائی طبی امداد اور ریسکیو کی عملی تربیت دے رکھی ہے۔

اکیڈمی کی تشکیل کردہ پیرامیڈیکس ٹیمیں کل سے ما بین الحرمین، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکزی و اندرونی دروازوں، شارع تأميم اور شارع عباس(ع) پر تعینات کر دی جائيں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر حرکت میں آیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: