قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے بابل گورنریٹ میں تلاوت اور تجوید کے احکام پر مشتمل خصوصی کورسز اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے بابل گورنریٹ میں تلاوت اور تجوید کے احکام پر مشتمل خصوصی کورسز کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔ ان کورسز میں 300 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔

یہ کورسز قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے زیر نگرانی منعقد کئے گئے تھے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا، "ان کورسز کے اختتام پر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے طلباء کے لئے ایک گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا، " ان کورسز سے فارغ التحصیل طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اوراس جائزے کی بنیاد پر طلباء کو درج ذیل دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا،
اساتذہ
قاریا قرآن
جس کے بعد طلباء کو دوبارہ سے ایک تربیتی کورس کروایا جائے گا، تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اپنی مہارت و صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے قرآن کورسز کا انعقاد کر سکیں۔"

قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ میں تلاوت یونٹ کے انچارج سيد لؤي عبد الحمزة نے کہا، "یہ کورسز ہفتے میں دو دن تعلیمی وتربیتی سیشنز کے انعقاد کے ساتھ چھ ماہ تک جاری رہے، اور قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کی جانب سے گورنریٹ کے مختلف شہری اور نواحی علاقوں میں (19) مقامات پر کورسز کا انعقاد کیا گیا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: