روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں صحن شریف کی دیکھ بھال پر مامور شعبہ نے تصدیق کی ہے کہ یوم عرفہ کے لیے طے کردہ لائحہ عمل کا نفاذ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ زین العابدین عدنان قریشی نے بتایا کہ حضرت عباس(ع) کے زائرین کر اس مناسبت پر افضل ترین خدمات فراہم کرنے اور زائرین کی آسان آمد ورفت کے لیے ہمارے شعبہ کے عملہ نے آج ابتداءِ صبح سے ہی پیشگی تیار کردہ پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا تھا، پلان کے مطابق حرم کے بالائی حصہ کو صرف مرد حضرات کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ سرداب کو صرف خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے لہذا بالائی حصہ میں عام دنوں کے دوران لگائی گئی پارٹیشن کو ہٹا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین کی ہدایت کے مطابق خواتین کو قطاروں کی صورت میں اور منظم انداز میں سرداب کی جانب بھیجا جا رہا ہے اور ہر زائرہ کو آسانی کے ساتھ ضریح مبارک کو مس کرنے موقع کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ صحن، حرم، سرداب اور روضہ مبارک کی دیگر جگہوں میں عرفہ اور عید الاضحی کے دن کی مخصوص زیارت پر مشتمل زيارت کی دسیوں ہزار کتابوں کے علاوہ یوم عرفہ میں پڑھی جانے والی دعائے امام حسین(ع) کی تقریباً (40,000) کاپیاں اور صحیفہ سجادیہ میں عرفہ کے دن کی دعائے امام زین العابدین(ع) کی تقریباً (10,000) کاپیاں رکھی گئی ہیں۔
قریشی نے بتایا کہ عرفہ اور عید کے ایام کے دوران 125 رضاکار بھی ہمارے شعبہ کے ارکان کی مدد کر رہے ہیں۔