لاکھوں مومنین امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے جوار میں یوم عرفہ کے مراسمِ زیارت و عبادت ادا کر رہے ہیں

لاکھوں مومنین نے امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے جوار میں عرفہ کے بابرکت دن مراسمِ زیارت ادا کیے اور دیگر لاکھوں زائرین اس وقت بھی عرفہ کے مخصوص مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے کربلا میں موجود ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے زائرین کی بہت بڑی تعداد روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جوار میں اس بابرکت دن کے مراسم زیارت و عبادت کی ادائيگی کے لیے کربلا آئی ہے کہ جن کے لیے وسیع پیمانے پر امنی و خدماتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاکھوں مرد و خواتین نے شدید دھوپ میں اس بابرکت دن کے اعمال ادا کیے اور اس دن سے مخصوص زیارات اور دعائیں پڑھیں، ما بین الحرمین اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گرد ہر جگہ زائرین کے لیے قالین بچھائے گئے ہیں تاکہ وہ وہاں مراسم زیارت ادا کر سکیں.

واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں مومنین نویں ذی الحجہ کو امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے کربلا آتے ہیں اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین کے لیے بہت وسیع پیمانے پر انتظامات کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: