روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نو مرتبہ نماز عید کی ادائیگی اور دسیوں ہزار مومنین کی شرکت

آج بروز جمعرات مومنین کے جمع غفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور ما بین الحرمین میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے بتایا ہے کہ کربلا اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے زائرین کی کثرت کے پیش نظر روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں چھوٹے چھوٹے وقفوں کے ساتھ نو مرتبہ نماز عید باجماعت ادا کی گئی تاکہ زائرین کی زيادہ سے زیادہ تعداد باجماعت نماز عید میں شرکت کر سکے اور روضہ مبارک میں آنے والے دیگر زائرین کی نقل و حرکت اور آمد رفت پر بھی اثر نہ پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شعبہ کے متعدد فضلاء اور علماء نے یکے بعد دیگرے روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں نماز عید کی امامت کے فرائض ادا کیے، جبکہ ما بین الحرمین میں سید عدنان جلوخان ہزاروں مومنین کو نماز عید پڑھائی۔

اس موقع پر مومنین نے اللہ تعالیٰ سے عراق اور پوری دنیا میں امن وسلامتی کے قیام، شہداءِ عراق پر رحمت کے نزول اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

عرفہ اور عید الاضحی کے موقع پر امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: