علامہ کربلائی کے ساتھ روضہ مبارک امام حسین(ع) کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے جنہوں نے حضرت ابو الفضل العباس(ع) کی خدام کو اس موقع پر مبارک باد پیش کی۔
اس اعلی سطحی وفد کا استقبال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے کیا۔
دونوں مبارک روضوں کی اعلی کمان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ عید کا سارا دن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں کربلا گورنریٹ کے قبائلی سرداروں، معززین، سرکاری شخصیات، سیکورٹی اداروں کے نمائندوں اور بہت سے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔