روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل کی روضہ مبارک امام حسین(ع) کے خدام کو عید الاضحی کی مبارک باد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے ایک وفد کے ہمراہ روضہ مبارک امام حسین(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک کے خدام کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

سیکرٹری جنرل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین اور مختلف شعبوں کے سربراہان پر مشتمل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اس اعلی سطحی وفد نے روضہ مبارک امام حسین(ع) پہنجنے پر سب سے پہلے مراسم زیارت ادا کیے اور اس کے بعد روضہ مبارک امام حسین(ع) کے خدام کو فردًا فردًا عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: