روضہ مبارک حضرت عباس(ع): قرآن کریم کی بے حرمتی سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس الداہ الموسوی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی بے حرمتی سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا اور انھیں اشتعال دلانا ہے۔

سید موسوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قرآن کریم کی بے حرمتی جان بوجھ کر دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا اور انھیں اشتعال دلاناہے، کیونکہ موسمِ حج میں عید الاضحی کے پہلے دن مسلمانوں کے حق میں اس جرم کا ارتکاب ایک نئی حماقت ہے کہ جو ان کی مقدس اقدار کو بنیادی طور پر متاثر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویے اظہار رائے کی آزادی کے دائرے میں نہیں آتے ہیں، اور اسے مسترد کرنے والی پہلی چیز پوری انسانیت کے احترام کے اصولوں میں سے ایک (انسانی عقائد کا تنوع) ہے، اور اس طرح کے طرز عمل کے خلاف تقسیم، فرقہ واریت اور نسل پرستی کو مسترد کرنے کی اچھی عالمی کوششیں بھی کھڑی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن نے کہا کہ قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کا واقعہ بغیر احتساب کے نہیں گزرنا چاہیے، کیونکہ یہ فکری دہشت گردی ہے جو کسی بھی طرح کی گھناؤنی دہشت گردی سے مختلف نہیں ہے، اور ہم یہاں وہی مطالبہ کرتے ہیں کہ جو اعلی دینی قیادت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس قسم کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جائے اور اس کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، اور اس کے وقوع پذیر ہونے کی اجازت دینے والے قوانین پر نظر ثانی کی جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: