کربلا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ الکفیل نرسریز گروپ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شاندار زرعی منصوبوں میں سے ایک ہے اور فیملیوں کے لیے ایک زبردست آؤٹ لیٹ اور شہریوں کے لئے ایک پرفضا تفریحی پوائنٹ ہے۔
نرسری میں آنے والے ایک شہری سید صلاح مجید نے کہا، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس نرسری کو کھول کر کربلا کے خاندانوں کو ایک حقیقی پلانٹس آؤٹ لیٹ اور سرسبز و شاداب مقام فراہم کیا ہے، جہاں خاندان شہر کے شورشرابے سے دور صاف اور کھلی ہوا میں خوشگوار وقت گزر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "یہ نرسری درختوں اور پھولوں کی اقسام کے بارے میں جاننے کا ایک سنہری موقع بھی فراہم کرتی ہیں اور شہریوں میں شجر کاری سے متعلق شعور اور زرعی ثقافت کے فروغ کا ذریعہ بھی ہیں۔"
اسی موقع پر ایک وزیٹر سید صفا مہدی نے کہا، "الکفیل نرسری ان شاندار منصوبوں میں سے ایک ہے جس کی کربلا کے خاندانوں کو اشد ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ نرسری میں موجود باغات، مختلف جانور، پرندے اور کھیل کے میدان بچوں اور بڑوں کی تفریح کا ذریعہ ہیں۔"
الکفیل نرسریز گروپ نے عید الاضحی کے بابرکت دنوں میں سینکڑوں خاندانوں اور شہریوں کا استقبال کیا ہے۔