سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ زائرین کو متعدد خدمات فراہم کرنے کے علاوہ معذورافراد کے لیے وہیل چیئرز کی فراہمی اور چھتریوں اور ڈپازٹ باکسزکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی ادا کرتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ زائرین کو متعدد خدمات فراہم کرنے کے علاوہ معذورافراد کے لیے وہیل چیئرز کی فراہمی اور چھتریوں اور ڈپازٹ باکسزکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی ادا کرتا ہے۔

سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے مینٹیننس یونٹ کے انچارج سید عباس علوان ہاشم نے کہا کہ یہ یونٹ اپنے روزمرہ کے کاموں کے ساتھ ساتھ مولا ابا الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کو دن رات خدمات فراہم کرتا ہے، جس میں معذورافراد کو وہیل چیئرز کی فراہمی بھی شامل ہے اور ہمارے پاس اس وقت 170 وہیل چیئرز موجود ہیں جن کی حفاظت اور دیکھ بھال بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہمارا یونٹ الیکٹرک واٹر کولرز اور واٹر یونٹس کی مرمت اور دیکھ گھاک کے فرائض بھی انجام دیتا ہے۔ اس کے علاوہ زائرین کی سہولت کے لئے بنائے گئے 3000 ڈپازٹ باکسز کی دیکھ بھال بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ زائرین کو چلچلانی دھوپ اور گرمی سے بچانے کے لئے روضہ مبزارک میں موجود 149 بڑی بڑی چھتریوں کی دیکھ بھال بھی ہمارا کام ہے۔

انہوں نے کہا، "یہ یونٹ توضہ مبارک کی گاڑیوں کی سیٹوں کی مرمت اور کشوانیات اور سیکرٹریٹ میں موجود باکسز کی دیکھ بھال کا کام بھی کرتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ مینٹینینس یونٹ باب قبلہ پر مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ باجماعت نماز کی ادائیگی کے رکھی گئی پارٹیشنز کی دیکھ بھال کرتا ہے، اور ایئر کنڈیشنرز اور ریفریجرٹرز کی دیکھ بھال بھی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: