عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے خدام اولڈ ایج ہوم میں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے کربلا گورنریٹ میں قائم اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور وہاں رہنے والے بزرگ افراد کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

یہ دورہ کمیونٹی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ مسلسل روابط کےفروغ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی انسانی ہمدردی اور سماجی خدمات کے ضمن میں سلسلہ وار منصوبوں اور سرگرمیوں کے فریم ورک کے تحت کیا گیا۔

پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے نائب انچارج محمد جلوخان نے بتایا کہ حرم مقدس کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ آل ضیاء الدین کی ہدایت پر اور کربلائی برادری کے مختلف طبقات سے ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے اولڈ ہوم کا دورہ کیا اور وہاں رہنے والے بزرگ افراد کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور اس بابرکت موقع پر انھیں تحائف پیش کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد اس ان افراد سے اظہار یکجہتی کرنا اور انہیں خوشیوں میں شریک کرنا اور ان کے چہرون پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے۔


اولڈ ہوم کے ڈائریکٹر اور وہاں رہنے والے افراد نے مختلف مواقع پر ان کے ساتھ مسلسل رابطے اور حمایت کے لیے حرم مقدس کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: