روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے شعبہ پائیدار ترقی کو ہدایت کی ہے وہ امام زین العابدین(ع) کی دعاء مكارم الاخلاق کے مطالب ومعانی سے استفادہ کریں تاکہ شعبہ سے منسلک ٹرینرز کے اپنے ترتیب دیئے ہوئے تربیتی بیگز تیار ہو سکیں۔
یہ ہدایت انھوں نے مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر سے ایک ملاقات کے دوران کی کہ جس میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے اراکین ڈاکٹر عباس الدادہ الموسوی، اور کاظم عبادہ بھی موجود تھے۔
علامہ صافی نے دعاء مكارم الاخلاق کے سرچشموں سے استفادہ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ دعا تربیتی بیگز کی تشکیل کا مصدر بن جائے، اور اس دعا میں موجود پوری اسلامی اقدار پر مشتمل ترقیاتی و تربیتی پروگرام منظر عام پر آ سکیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کو مختلف تعلیمی، سماجی اور نفسیاتی پہلوؤں سمیت بہت سے دیگر امور پر محیط کیا جا سکتا ہے کہ جس کا تربیتی مواد خیالات اور مہارات کو عملی شکل دینے کی ضمانت دیتا ہے۔