روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پہلی بین الاقوامی أسبوع الإمامة کانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس کا انعقاد

آج بروز پیر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے پہلی بین الاقوامی أسبوع الإمامة کانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔

یہ بین الاقوامی کانفرنس (نبوت و امامت لازم و ملزوم ہیں) کے سلوگن اور (امامت ہی ملک کا نظام ہے) کےعنوان سے منعقد کی جائے گی جو 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر سے محققین، ماہرین اور ممتازعلمی و دینی شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ اجلاس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، شعبوں کے سربراہان اور ہفتہ امامت کی ذیلی کمیٹیوں کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری جنرل نے ہفتہ امامت کے انتظامی و تکنیکی امور، تقریبات اور سرگرمیوں سے متعلق کمیٹیوں کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن ڈاکٹر عباس الددہ الموسوی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور وہ ان ے انعقاد کے لئے بھرپور حمایت اور تعاون کر رہے ہیں۔

الموسوی نے مزید کہا کہ ہفتہ امامت کے انعقاد کا مقصد ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی سیرت مبارکہ اور ان کے کردار پر روشنی ڈالنا اور ان کے علم و فکر کو پھیلانا ہے۔

اسی تناظر میں روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید جواد الحسناوی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام گزشتہ کئی برسوں کے دوران بہت سی اہم، نتیجہ خیز اور بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمیناز منعقد کر چکا ہے اور بین الاقوامی ہفتہ امامت کے لئے بھی ہم بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں جس کے لئے بہت پہلے ہی انتظامی، علمی، تکنیکی اور لاجسٹک کمیٹیاں تشیکیل دی جا چکی ہیں اور تمام کمیٹیاں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے تیاراں مکمل کر چکی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ وفود کے استقبال، مہمانوں کی نقل و حرکت کا انتظام کرنے اور انہیں تمام خدمات فراہم کرنے کے لئے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: