العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر ریاض طارق العمیدی نے کہا ہے کہ پہلی بین الاقوامی أسبوع الإمامة کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تمام شعبہ جات کو ان کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر ریاض طارق العمیدی نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین کے ہمراہ پہلی بین الاقوامی أسبوع الإمامة کانفرنس کی انتظامی و ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کی اور اس کانفرنس کے انعقاد سے متعلق تنظیمی و تکنیکی امور، تقریبات اور سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے مزید کہا، "ہم نے پہلی بین الاقوامی أسبوع الإمامة کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تمام متعلقہ شعبہ جات اور سیکشنز خصوصا تمام تعلیمی شعبوں، الکفیل اور العمید یونیورسٹیوں، اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کو ان کے کردار اور کاموں کے بارے میں تفصیلا آگاہ کر دیا ہے اور انہیں انکی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ شعبوں کی جانب سے پہلے بین الاقوامی امامت ہفتہ کے تمام امور اور تیاریوں کو مکمل کرنے اور تمام سرگرمیوں اور تقریبات کے انعقاد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔