روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام امام صادق علیہ السلام اور امام کاظم علیہ السلام پر اپنی پہلی علمی کانفرنس کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا جنرل سیکرٹریٹ امام صادق علیہ السلام اور امام کاظم علیہ السلام پر اپنی پہلی علمی کانفرنس کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ کانفرنس "الصادق والكاظم (عليهما السلام) صادقا آل محمد"کے نعرے کے تحت شعبہ معارف اسلامی و انسانی علم، صادقین سینٹر اور العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی جائے گی۔

یہ کانفرنس پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جو (نبوت و امامت لازم و ملزوم ہیں) کے سلوگن اور (امامت ہی ملک کا نظام ہے) کےعنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے اور 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے محققین، ماہرین اور ممتازعلمی و دینی شخصیات شرکت کریں گی۔

پہلی علمی کانفرنس کی سرگرمیاں اگلے سوموار یعنی 21 ذوالحجہ 1444ھ بمطابق 10 جولائی 2023ء سے شروع ہوں گی۔ یہ کانفرنس متعدد سرگرمیوں پر مشتمل ہے، جن میں دو تحقیقی سیشنز بھی شامل ہیں پہلا ریسرچ سیشن صبح جبکہ دوسرا سیشن شام میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کی سرگرمیاں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال اور حرم مطہر کے صحن اقدس میں منعقد کی جائیں گی، جن میں دنیا بھر سے محققین، ماہرین اور ممتازعلمی، ادبی و دینی شخصیات شرکت کریں گی۔

کانفرنس کا اختتام امام الہدی کمپلیکس کے ہال میں ایک علمی ورکشاپ کے انعقاد کے ساتھ ہو گا جس کا عنوان ہے (نبوت اور امامت دو لازم و ملزوم ہیں) اور یہ ورکشاپ الکفیل یونیورسٹی کے محقق و ڈاکٹر شيخ حسام علي العبيدي کے زیر نگرانی منعقد کی جائے گی۔

ہفتہ امامت میں تیس سے زائد موضوعات جن میں (قرآنی، حدیث، فکری، نظریاتی، فقہ و اصول، سیاسی، سماجی، تعلیمی، نفسیاتی، لسانی، ادبی، تاریخی، استشراقي شامل ہیں) پر سات کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا.

ہفتہ امامت کی سرگرمیوں میں سات ثقافتی،ادبی اور آرٹ مقابلوں کا انعقاد بھی شامل ہے جو درج ذیل ہیں،
مختصر فلم کا مقابلہ، یوتھ ویژول آرٹس مقابلہ، شاعری کا مقابلہ، خطاطی کا مقابلہ، ادبی مضمون کا مقابلہ، آرٹسٹک پوسٹس اور مختصر ویڈیوز کا مقابلہ، اور مختصر کہانی کا مقابلہ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: