روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل کی پہلی بین الاقوامی أسبوع الإمامة کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں تازہ ترین پیشرفت جانے کے لئے ذیلی کمیٹیوں اور متعلقہ شعبہ جات سے ملاقات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے پہلی بین الاقوامی أسبوع الإمامة کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں تازہ ترین پیشرفت جانے کے لئے اس کانفرنس کی انتظامی وعلمی کمیٹیوں اور متعلقہ شعبہ جات سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، متعلقہ شعبوں کے سربراہان اور ہفتہ امامت کانفرنس کی ذیلی کمیٹیوں نے شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے اس کانفرنس کے افتتاحی دن کے لیے تمام شعبوں اور متعلقہ کمیٹیوں کی طرف سے کی گئی تیاریوں سے متعلق جانکاری حاصل کی اور اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے ہفتے بھر مسلسل و مربوط رابطے، نظم و ضبط اور بہترین انتظامات اور خدمات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ .

میٹنگ میں ہفتہ امامت کے ضمن میں منعقد کی جانے والی تقریبات اور سرگرمیوں کی تفصیلات اور ان کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ساتھ محققین و ماہرین کے استقبال، ان کی میزبانی اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں پہلی بین الاقوامی أسبوع الإمامة کانفرنس (نبوت و امامت لازم و ملزوم ہیں) کے سلوگن اور (امامت ہی ملک کا نظام ہے) کےعنوان سے منعقد کی جائے گی جو 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر سے محققین، ماہرین اور ممتازعلمی و دینی شخصیات شرکت کریں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: