عالمی ہفتۂ امامت کی ذیلی کمیٹیوں اور متعلقہ شعبہ جات نے تمام پروگراموں کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کے لیے اپنا آخری اجلاس منعقد کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ میں یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز یونٹ کے انچارج مہر خالد نے بتایا کہ عالمی ہفتۂ امامت کی تیاریوں کی کا جازہ لینے کے لیے منعدہ اس آخری اجلاس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے اراکین ڈاکٹر عباس رشيد موسوی اور جواد حسناوی، اور متعلقہ شعبوں اور ذیلی کمیٹیوں کے نگران صاحبان نے شرکت کی اور تمام امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام امور کا جائزل لینے کے بعد میٹنگ کے اختتام پر شرکاء کے قیام، طعام، ٹرانسپوٹیشن، صحافیوں کو دی گئی سہولیات اور محققین کو فراہم کردہ خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
خالد نے مزید بتایا کہ عالمی ہفتۂ امامت میں شرکت کرنے والے غیر ملکی وفود کے لیے مترجمیں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعدہ ہفتہ امامت کے پروگراموں کا آغاز چھ جولائی کو اس نعرے کے تحت ہو رہا ہے: (نبوت اور امامت جدا نہ ہونے والی دو شاخیں ہیں) کہ جس کا عنوان ہے: (امامت ہی امت کا نظام ہے)۔