پہلے بین الاقوامی ہفتۂ امامت کے پہلے دن کی تقریبات کا شیڈول

آج بروز جمعرات شام کے وقت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعدہ بین الاقوامی ہفتہ امامت کے پروگراموں کا آغاز اس نعرے کے تحت ہو رہا ہے: (نبوت اور امامت جدا نہ ہونے والی دو شاخیں ہیں) کہ جس کا عنوان ہے: (امامت ہی امت کا نظام ہے)۔


پہلے بین الاقوامی ہفتۂ امامت 1444ھ - 2023ء کے پہلے دن کی تقریبات:

افتتاحی تقریب: جمعرات 17 ذوالحجہ - 1444 ہجری بمطابق 6/جولائی/2023ء
اول:-
شام پانچ بجے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے امام حسن(ع) ہال میں افتتاحی تقریب منعقد ہو گی کہ جس میں درج ذیل سرگرمیاں دیکھنے میں آئيں گی:

- تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز۔

- مومنین اور مومنات کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی طور پر سورۃ فاتحہ کی تلاوت۔

- روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزء) کا خطاب۔

عربی زبان میں الشعر العمودي پر مشتمل قصیدہ۔

- امامت کے حوالے سے آیت اللہ سید علی میلانی (دام توفیقہ) کا تحقیقی مقالہ۔

دوم:

علاقائی عربی لہجہ میں مشاعرہ

کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں رات نو بجے منعقد ہو گا۔

واضح رہے کہ 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہنے والے اس ہفتۂ امامت میں سات کانفرنسز منعقد ہوں گی کہ جن میں میں تیس سے زائد موضوعات پر گفتگو کی جائے گی کہ جن میں (قرآن، حدیث، فکر، عقاید، فقہ، اصول، سماج، تعلیم، نفسیات، لسانیات، ادب، تاریخ اور استشراق) سرفہرست ہیں، نیز علامات ظہور کے بارے میں کچھ نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، اور اسی طرح سے سات ثقافتی اور فنی مقابلے بھی اس ہفتۂ امامت کا حصہ ہیں کہ جو یہ ہیں: (مختصر فلم، نوجوانوں کے بصری فنون، شعر وشاعری، خطاطی، ادبی مضمون نویسی، فنی پوسٹس، مختصر ویڈیو کلپس، اور مختصر کہانی)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: