روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآنی و فقہی شارٹ کورس۔۔۔۔۔

شارٹ کورس کا ایک منظر
قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں سکولوں کے طلاب کو قرآن کریم کی تلاوت اور حفظ کے قواعد و ضوابط، مختلف قرآنی تعلیماتاور فقہی احکام پر مشتمل شارٹ کورس کروایا جا رہا ہے کہ جس میں سکولوں کے طلاب کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔روضہ مبارک کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ادارہ کی طرف سے اس کورس کے انعقاد کا مقصد طلاب کے لیے ان کی گرمیوں کی چھٹیوں کو دینی حوالے سے ثمرآور بنانا اور ان کی مذھبی معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآن کریم کی تلاوت اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے سال بھر مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت اور حفظ کے قواعد و ضوابط، مختلف قرآنی تعلیمات اور فقہی احکام پر مشتمل یہ شارٹ کورسبھی اسی کی ایک کڑی ہے تاکہ اس کے ذریعے سکولوں کے طلاب کو گرمیوں کی چھٹیوں میں قرآن کریم سے لگاؤ اور اس کی تلاوت کی زیادہ سے زیادہ ترغیب دلائي جا سکے۔
رسول کریم صلّى الله عليه وآله وسلم کا فرمان ہے: اپنے بچوں کو تین چیزوں کی تعیلم دو: اپنے نبی سے محبت، اہل بیت نبی سے محبت اور تلاوت قرآن۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے چلیں کہ یہ قرآنی محافل کا انعقاد قرآن انسٹی ٹیوٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے کرتا ہے کہ جس کے تمام انتظامات روضہ مبارک کی طرف سے کئے جاتے ہیں قرآن انسٹی ٹیوٹ سارا سال قرآنی محافل کا انعقاد کرتا رہتا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: