روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں خطیب حسینی ڈاکٹر محمد باقر مقدسی کی تشیع جنازہ کے مراسم ادا کر دیئے گئے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت پر شعبہ تعلقات عامہ کا وفد عراقی سرحد زرباطية پر پہلے سے موجود تھا کہ جہاں سے مرحوم ڈاکٹر شیخ محمد باقر مقدسی کی میت کو کربلا لایا گیا۔
جبکہ کربلا گورنریٹ کے باڈر پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سینئر افیشلز نے روضہ مبارک کا علم ہاتھوں میں لیے ہوئے میت کا استقبال کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) پہنچنے پر حرم کے خدام نے مراسم زیارت ادا کیے، جس کے بعد مرحوم کے جنازہ کو روضہ مبارک امام حسین(ع)میں لے جایا گیا
میت کو کل نجف اشرف لے جایا جائے گا کہ جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔