ہزاروں مومنین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جوار میں عید غدیر کا پرمسرت دن منایا۔
خوشیوں بھرے ماحول میں ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین نے اس بابرکت دن میں روضہ مبارک میں حاضری کا شرف حاصل کیا۔
اس دن کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے روضہ مبارک کے خدام نے اس موقع پر تشریف لانے والے زائرین کا پھولوں اور تحائف سے استقبال سے کیا، اور ہر زائر کو پھول اور تحائف پیش کیے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس مناسبت کے احیاء کے لیے متکامل پروگرام تیار کیا ہے، جس میں ہفتۂ امامت اور جشن کے دیگر تقریبات شامل ہیں۔
اس موقع پر مولا ابی الفضل العباس(ع) کی ضریح مبارک اور پورے روضہ مبارک کو پھولوں سے سجایا گیا ہے۔