عسکری تربیت حاصل کرنے والے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے اپنا تیسرا تربیتی مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔۔۔۔۔

خدام کی عسکری ٹرینگ کا منظر
عراق میں موجود سپریم دینی لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی(دام ظلہ) کی طرف سے دہشت گروں کے خلاف جہاد کفائي کے فتوی کے بعد تمام عراقی عوام کی طرح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے بھی اپنے مرجع وقت کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے عسکری تربیت حاصل کرنا شروع کر دی تھی تاکہ ٹرینگ کے مکمل ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لے سکیں۔
عسکری تربیت حاصل کرنے والے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدامنے حالیہ دنوں میں ٹرینگ کے تیسرے مرحلہ کو مکمل کر لیا ہے اس تیسرے تربیتی مرحلہ کو "دورة أُخوَة العباس{ع}" (برادرانِ عباس{ع}) کا نام دیا گیا ہے اس مرحلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کو ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کے استعمال کی ٹرینگ دی گئی ہے۔
خدام کی عسکری ٹرینگ کے انچارج الحاج قاسم عواد نے بتایا ہے روضہ مبارک کے خدام کی عسکری تربیت کے لیے حرموں کی حفاظت پر مامور کمانڈوز کی خدمات حاصل کی گئي ہیں کہ جو خدام کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے حوالے سے نظریاتی اور عملی تربیت دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: