پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے تیسرے دن کی سرگرمیوں کے حصہ کے طور پر منعقد کیا جانے والا ایوننگ ریسرچ سیشن اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ یہ ریسرچ سیشن العمید یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا تھا۔
اس سیشن کے دوران پانچ تحقیقی مقالات پیش کئے گئے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے،
پہلی تحقیق : عنوان (الإمام الحسين "عليه السلام" سيرة ومسيرة لتكامل الإنسان وارتقائه)،
دوسری تحقیق :عنوان (واقعة الطفّ من منظور الحرب العادلة – دراسة فلسفية)،
تیسری تحقیق : عنوان (تحليل محتوى دعاء عرفة للإمام الحسين "عليه السلام" في ضوء البناء اللغويّ والقيم التربوية)،
چوتھی تحقیق : عنوان ((الإمامة واستثنائية قيادة المجتمع في ضوء نظرية الرتبة.. الإمام الحسين "عليه السلام" أنموذجاً)،
پانچویں تحقیق : (سيرة الإمامين الحسنين "عليهما السلام" في رؤية الاستشراق الإيطالي)۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے پہلا بین الاقوامی ہفتہ امامت (نبوت اور امامت جدا نہ ہونے والی دو شاخیں ہیں) کے نعرے اور (امامت ہی امت کا نظام ہے)کے عنوان تحت منایا جا رہا ہے۔
پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے تیسرے دن کی تقریبات و سرگرمیوں میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین اور شعبوں کے سربراہان کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی علمی اور حوزوی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہفتے کے روز العمید یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے اس ایوننگ ریسرچ سیشن کا آغاز پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے تیسرے دن کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ہوا، جس میں ممتاز ملکی و غیر ملکی محققین اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں کے ضمن میں دوسری علمی کانفرنس آج (الحسن والحسين -عليهما السلام- إمامان قاما أو قعدا) کے نعرے کے تحت العمید یونیورسٹی اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہنے والے اس ہفتۂ امامت میں سات کانفرنسز منعقد ہوں گی کہ جن میں میں تیس سے زائد موضوعات پر گفتگو کی جائے گی کہ جن میں (قرآن، حدیث، فکر، عقاید، فقہ، اصول، سماج، تعلیم، نفسیات، لسانیات، ادب، تاریخ اور استشراق) سرفہرست ہیں، نیز علامات ظہور کے بارے میں کچھ نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، اور اسی طرح سے سات ثقافتی اور فنی مقابلے بھی اس ہفتۂ امامت کا حصہ ہیں کہ جو یہ ہیں: (مختصر فلم، نوجوانوں کے بصری فنون، شعر وشاعری، خطاطی، ادبی مضمون نویسی، فنی پوسٹس، مختصر ویڈیو کلپس، اور مختصر کہانی)۔