روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں کے ضمن میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد کی جانے والی اس بابرکت محفل میں کربلا کے مقامات مقدسہ کے قاری سید حسنین الحلو، روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام کے قاری محمد جواد پناہی، مصر کے ایک معروف قاری، أمير القرّاء الوطني پراجیکٹ کے ایک گروپ کے علاوہ روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال الشامی نے شرکت کی۔
یہ پرنور قرآنی محفل قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآنی پروجیکٹس سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔
قرآن علمی کمپلیکس کے سربراہ؛ ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا کہ "یہ قرآنی پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں کے ضمن میں منعقد کی گئی تھی اور اس ہفتہ امامت کو منانے کے لئے متعدد قرآنی سرگرمیوں اور پروگرامز کا اہتمام کیا ہے جن میں یہ قرآنی شام بھی شامل ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس بابرکت محفل میں ممتاز ملکی و غیر ملکی قاریان قرآن نے شرکت کرتے ہوئے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی جبکہ زائرین کی ایک بڑی تعداد نے بھی قرآنی اجتماع میں شرکت کی۔