العباس عسکری یونٹ کے پہلا سپیشل ایلیٹ دستہ.....

العباس عسکری یونٹ کے پہلے سپیشل ایلیٹ دستے کا بروز جمعرات 17شوال 1435ھ بمطابق 14اگست 2014ء جائزہ لینے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اس سپیشل ایلیٹ دستے کو ذوالفقار کا نام دیا گیا ہے.
اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے افراد، کربلا کے گورنر نصیف خطابی، نائب گورنر علی میالی، کربلا میں موجود انٹیلی جنس کے سربراہ، العباس عسکری یونٹ کے سربراہ اور کربلا پولیس کے سربراہ نے شرکت کی.
اس تقریب کا انعقاد کربلا میں موجود شارع العباس علیہ السلام پر کیا گیا اس تقریب کی ابتداء تلاوت قرآن کریم سے کی گئی کہ جس کا شرف قاری سید حیدر جلو خان نے حاصل کیا تلاوت کے بعد العباس عسکری یونٹ کی جانب سے شیخ صلاح کربلائی نے خطاب کیا کہ جس میں انہوں نے کہا کہ عراقی عوام گزشتہ چار دہائیوں سے بدترین ظلم و ستم کا سامنا کرتی رہی پھر اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت کے ساتھ اس سے نجات حاصل ہوئی لیکن پھر عراق میں دہشت گردوں کے آنے کی وجہ سے اس عوام کو مختلف قسم کے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جانے لگا کہ جس میں قتل و غارت گری، بم دھماکے اور لوگوں کو ان کے گھروں سے دور کر دینا شامل ہے.
انہوں نے مزید کہا: کہ اس ظلم وو ستم کی حد یہاں تک پہنچ گئی کہ ان دہشت گردوں نے عراقی عوام کے شہروں پر قبضہ کر لیا اور وہاں پر رہنے والوں کو در بدر کر دیا، لیکن نجف میں موجود دینی و مذہبی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کے عراق اور عراق میں موجود مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے جہاد دفاع کے فتوی نے اس ظلم و ستم کا رخ موڑ دیا اور لاکھوں کی تعداد میں عراق کی عوام نے اس فتوی پر عمل کرتے ہوئے عراق اور مقدس مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے لی، اور العباس عسکری یونٹ کا یہ پہلا سپیشل ایلیٹ دستہ بھی اس کی ایک کڑی ہے.
یہ بات واضح رہے کہ العباس یونٹ نجف اشرف میں موجود دینی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی کے حکم پر بنایا گیا ہے تاکہ اس میں شامل رضا کاروں کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی مدد کی جائے اور مل کر عالمی دہشت گردوں کو عراق سے نکال باہر کیا جائے یہ بات بھی واضح رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے حکم کے مطابق تمام رضا کار فقط اور فقط سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اور انہی کی منصوبہ بندی کے تحت دفاعی آپریشن میں شرکت کریں گے.
اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ جو افراد اس مقدس مشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنے ناموں کے اندراج کے لیے مندرجہ ذیل مراکز سے رابطہ کریں.
(1) روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حسینی انجمنوں کی سیکشن
(2) حرمین شریفین کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے مرکز دفتر
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: