چوتھی کانفرنس کی سرگرمیوں میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین اور شعبوں کے سربراہان کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی علمی اور حوزوی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کر رہی ہے۔
روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے منعقد ہونے والی چوتھی کانفرنس "الصادق والكاظم (عليهما السلام) صادقا آل محمد"کے نعرے کے تحت شعبہ معارف اسلامی و انسانی، صادقین سینٹر اور العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔
کانفرنس کا آغاز قاری سید لیث العبیدی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی اور پھر شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے ڈاکٹر حیدر فاضل نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ اس کانفرنس کے دو سیشنز ہیں صبح کا سیشن نو بجے جبکہ شام کا سیشن سہ پہر تین بجے شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہنے والے اس ہفتۂ امامت میں سات کانفرنسز منعقد ہوں گی کہ جن میں میں تیس سے زائد موضوعات پر گفتگو کی جائے گی کہ جن میں (قرآن، حدیث، فکر، عقاید، فقہ، اصول، سماج، تعلیم، نفسیات، لسانیات، ادب، تاریخ اور استشراق) سرفہرست ہیں، نیز علامات ظہور کے بارے میں کچھ نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، اور اسی طرح سے سات ثقافتی اور فنی مقابلے بھی اس ہفتۂ امامت کا حصہ ہیں کہ جو یہ ہیں: (مختصر فلم، نوجوانوں کے بصری فنون، شعر وشاعری، خطاطی، ادبی مضمون نویسی، فنی پوسٹس، مختصر ویڈیو کلپس، اور مختصر کہانی)۔