پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے ضمن میں منعقد کی جانے والی پانچویں کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز

آج بروز منگل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی پانچویں کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے پہلا بین الاقوامی ہفتہ امامت (نبوت اور امامت جدا نہ ہونے والی دو شاخیں ہیں) کے نعرے اور (امامت ہی امت کا نظام ہے)کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

پانچویں کانفرنس کی سرگرمیوں میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین اور شعبوں کے سربراہان کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی علمی اور حوزوی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کر رہی ہے۔

روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے منعقد ہونے والی پانچویں کانفرنس (الرضا والجواد -عليهما السلام- نوران إلهيان من طوس وبغداد) کے نعرے کے تحت العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔

کانفرنس کا آغاز قاری سيد بدري ماميثة نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی اور پھرالعمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے سربراو ڈاکٹر علي المصلاوي نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ اس کے بعد پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں اور تقریبات پر مشتمل ایک ڈاکیومنٹری فلم پیش کی گئی۔

کانفرنس کی سرگرمیاں ڈاکٹر کریم حسین الخالدی کے زیر صدارت صبح نو بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن علیہ السلام ہال میں شروع ہوئیں۔

واضح رہے کہ 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہنے والے اس ہفتۂ امامت میں سات کانفرنسز منعقد ہوں گی کہ جن میں میں تیس سے زائد موضوعات پر گفتگو کی جائے گی کہ جن میں (قرآن، حدیث، فکر، عقاید، فقہ، اصول، سماج، تعلیم، نفسیات، لسانیات، ادب، تاریخ اور استشراق) سرفہرست ہیں، نیز علامات ظہور کے بارے میں کچھ نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، اور اسی طرح سے سات ثقافتی اور فنی مقابلے بھی اس ہفتۂ امامت کا حصہ ہیں کہ جو یہ ہیں: (مختصر فلم، نوجوانوں کے بصری فنون، شعر وشاعری، خطاطی، ادبی مضمون نویسی، فنی پوسٹس، مختصر ویڈیو کلپس، اور مختصر کہانی)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: