روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں کے ضمن میں منعقد کی جانے والی پانچویں علمی کانفرنس کے ریسرچ سیشنز اختتام پذیر ہو چکے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے پہلا بین الاقوامی ہفتہ امامت (نبوت اور امامت جدا نہ ہونے والی دو شاخیں ہیں) کے نعرے اور (امامت ہی امت کا نظام ہے)کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔
اس کانفرنس کی فکری و علمی سرگرمیوں میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین اور شعبوں کے سربراہان کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی علمی اور حوزوی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے منعقد ہونے والی پانچویں کانفرنس (الرضا والجواد -عليهما السلام- نوران إلهيان من طوس وبغداد) کے نعرے کے تحت پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہنے والے اس ہفتۂ امامت میں سات کانفرنسز منعقد ہوں گی کہ جن میں میں تیس سے زائد موضوعات پر گفتگو کی جائے گی کہ جن میں (قرآن، حدیث، فکر، عقاید، فقہ، اصول، سماج، تعلیم، نفسیات، لسانیات، ادب، تاریخ اور استشراق) سرفہرست ہیں، نیز علامات ظہور کے بارے میں کچھ نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، اور اسی طرح سے سات ثقافتی اور فنی مقابلے بھی اس ہفتۂ امامت کا حصہ ہیں کہ جو یہ ہیں: (مختصر فلم، نوجوانوں کے بصری فنون، شعر وشاعری، خطاطی، ادبی مضمون نویسی، فنی پوسٹس، مختصر ویڈیو کلپس، اور مختصر کہانی)۔