پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے ضمن میں "پیغمبر اور امامت لازم و ملزوم ہیں" کے عنوان سے ایک علمی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے "پیغمبر اور امامت لازم و ملزوم ہیں" کے عنوان سے ایک علمی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں جاری پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے ضمن میں منعقد جی گئی تھی۔ پہلا بین الاقوامی ہفتہ امامت (نبوت اور امامت جدا نہ ہونے والی دو شاخیں ہیں) کے نعرے اور (امامت ہی امت کا نظام ہے)کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

الکفیل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حسام علی حسن العبیدی نے کہا کہ "یہ ورکشاپ پہلے بین الاقوامی امامت ہفتہ کی سرگرمیوں کا حسہ ہے اور اس کے انعقاد کا مقصد ہفتہ امامت ریسرچ سیشنز میں حصہ لینے والے محققین کو مکالمہ کرنے اور علمی باتوں کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ محقیقن کو ریسرچ سیشنز کے دوران آپس میں بات چیت اور خیالات کا تبادلہ کرنے کے لئے موقع نہیں ملتا، اس لیے ہمنے اس ورکشاپ میں محققین کو ایک جگہ اکھٹا کرنے اور اپنے خیالات و آراء کا اظہار کرنے کے لئے موقع فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں نبوت اور امامت کے تصور پر بات کی گئی اور یہ کہ کیوں نبوت اور امامت لازم و ملزوم ہیں، اس کے علاوہ محققین کے علمی و فکری ذخائرکو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی آراء سے بھی استفادہ کیا گیا۔

اسی تناظر میں العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ریاض طارق کاظم العمیدی نے کہا کہ "یہ ورکشاپ اس نعرے کے ساتھ (نبوت اور امامت لازم و ملزوم عنوانات ہیں) پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی کانفرنسز کی سائیڈ لائنز کے طور پر منعقد ہوئی۔"

العمیدی نے بتایا کہ ورکشاپ میں حضرت سید علی المیلانی کا ایک لیکچر بھی شامل تھا، جس میں انہوں نے مذکورہ بالا عنوان پر مدلل گفتفو کی اور کہا کہ امامت ہی امت کا نظام اور امت کی حفاظت کا ضامن ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: